ملتان(سٹاف رپورٹر )آستانہ فریدیہ ممتاز آباد ملتان پر حضرت پیر سید سعید احمد شاہ بخاری چشتی قادری نقشبندی ؒکے 15 روزہ عرس کے سلسلے میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جسی کی صدرات پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری نے کی پیر محمد بابر فرید قادری خضری،پیر محمد افضل فرید چشتی قادری،پیر محمد آغا محمد علی چشتی،پیر محمد عبدالمتین خان نقشبندی،سٹیج پر موجود، محفل سماع میں عبد الستار سعیدی اور عمر سعیدی نے اپنی آواز سےمحفل کا ذوق بڑھایا، اس موقع پر پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری نے کہا کہ دین و دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔