• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،37 افراد پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مزید 37 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔25بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ5لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔2جنوری 2025ء کے دوران ملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو8لا کھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور10 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 6افراد کو4 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 3بجلی چوروں کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4 صارفین کو2لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں ایک بجلی چور کو50ہزارروپے جرمانہ عائد اورایک بجلی چور کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 2 صارفین کو30ہزار روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 6 صارفین کوایک لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 5صارفین کو2لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کے دوران ایک روز میں 2کروڑ90لاکھ روپے بجلی بل اور سابقہ بقایاجات وصول کرلئے گئے۔ ملتان اور بہاولپور سرکلوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ 29لاکھ 60ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں 4لاکھ50ہزارروپے ادانہ کرنے پر2نادہندہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی جبکہ بہاولپور سرکل کے مختلف علاقوں میں 25لاکھ روپے واجبات ادانہ کرنے پر 4ڈیفالٹر ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی۔
ملتان سے مزید