• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 10 مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 10 مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت اور صدر کے علاقوں سے زاہد اور سہیل کے موبائلزفونزنامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر فرار ہوگئے ،سرور کے گھر نامعلوم ملزم اسلحہ کے زور پر واردات کی نیت سے داخل ہوا اور شور شرابہ کرنے پر بناکچھ لوٹے فرار ہوگیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے نعمان سے دونامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے مبشر علی کا موبائل لے گئے جبکہ زاہد رفیق ،شعیب ، حمزہ ،طارق اور رمیز حسین کے موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز،مویشی سمیت قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید