• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری اورغیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 02 ڈومیسٹک میٹر جو کہ کمرشل استعمال کر رہے تھے منقطع کر دیئے گئے -02 میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھے ہوئے تھے ریکور کر لئے گئے- 01 میٹر جو کنزیومر نے الٹے لگائے ہوئے تھے قبضہ میں لے لئے گئے ۔05 میٹر جو کمپریسر استعمال کر رہے تھے کاٹ کر قبضہ میں لے لئے گئے ۔
ملتان سے مزید