ملتان( سٹاف رپورٹر ) دہلی گیٹ پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنےکے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے دوشیزہ نے بتایا کہ میں ملزم مقبول احمد کے گھر گھریلوں ملازمہ کام کرتی تھی ملزم نے مجھے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔جلیل آباد پولیس نے جوا کی پرچیاں فروخت اور کھیلتے ہوئے ملزمان شاہد حمید ، فضل ، کامران،شبیر وغیرہ کو قابو کیا جن کے قبضے سے شیٹ و رقم برآمد کرلی۔پولیس نے15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم ملزمان کی 13سالہ گونگی بہری لڑکی کو مبینہ اغوا کی کوشش پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔