• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کا آفس ڈی سیل،مغوی بازیاب کروانیکاحکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے قائم مقام صدر چوہدری شفقت محمود کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے سوسا ئٹی کا آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے استفسار کیا کہ انہوں نے کس اتھارٹی کے تحت دفتر سر بمہر کیا گیا لیکن وہ فاضل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، دریں اثنا ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق سول جج شیخ اللہ بخش کے بیٹے سکندر الزماں جو کہ ایکسائز انسپکٹر ہے کے اغوا کے مقدمے میں ڈی ایس پی ڈیرہ غازی خان اور ایس ایچ او تھانہ گدائی کو سات جنوری تک مہلت دی ہے کہ وہ مغوی کو برآمد کریں کیونکہ وہ ان کے علاقے سے اغوا ہوا ہے، کہ انہوں نے دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مغوی کو برآمد کیوں نہیں کیا، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود گیس کی ری فلنگ کے کاروبار کرنے پر گرفتار 4دکانداروں کو 30 ، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کر نے وا لے تین ملز موں کو 30ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید