• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلتا پنجاب ڈسڑکٹ لیول کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ای لائبریری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کھیلتا پنجاب پروگرام ڈسڑکٹ لیول کی فاتح کلبوں اور کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے گئے، اس موقع پر عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان اقراء اسلم تحصیل سپورٹس آفیسر جلال پور پیروالہ محبوب رحمان شیخ آصف منظور لطیفی شاہد لطیف انیس خان خرم نقوی رانا حبیب بھی موجود تھے، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسڑکٹ لیول پر چھ مقابلہ جات منعقد کیے جس میں شریک کھلاڑیوں کو پرکشش انعامات اور انعامی رقم تقسیم رکھی گئی تھی اس سلسلہ میں ملتان ڈسڑکٹ کی فاتح کرکٹ ٹیپ بال بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کبڈی ہاکی فٹبال اور اتھلیٹکس کے ونر اور رنر اپ کلبوں اور کھلاڑیوں میں گیارہ لاکھ پچاس ہزار کی انعامی رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے تقریب میں تمام کھیلوں کے فوکل پرسن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید