ملتان ( سٹاف رپورٹر)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین (دربارِ عالیہ حضرت سخی سلطان باھوؒ) برانچ ملتان کے زیراہتمام میلادِ مصطفےٰ ﷺ و حق باھوؒ کانفرنس کا پروگرام انعقاد پذیر ہوا ۔ صاحبزادہ حضرت سخی سلطان محمد علی ، الحاج محمد نواز القادری اور مفتی علی حسین،صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور پاک ﷺکو دنیا اور آخرت کے تمام علوم سے نوازا ،اس لیے حضور پاک ﷺنے قیامت تک کی تمام خبریں امت کو احادیث کی صورت میں بیان کر دی،کانفرنس میں ایم پی اے میاں کامران محمد عبد اللہ مڑل ،ایڈووکیٹس سپریم کورٹ رانا محمد ندیم اسلم کانجو ،عظیم الحق پیر زادہ ،رانا اقبال نون ،شیخ عرفان علی ، ملک عدنان احمد ،رو ف خان ملیزئی ،ڈاکٹر حیات اعوان ،رانا طاہر رزاق ، ڈاکٹر شعیب کارڈیالوجسٹ ،ڈاکٹر اظہر ،قاسم خان ترین،میجر منیر احمد ،رکن الدین حامدی سمیت سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔