ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں خاتون کی مبینہ خود سوزی کی کوشش اہلخانہ نے ناکام بناکر پولیس کر اطلاع دے دی، پیر کالونی سے محمد کاشف نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیوی بختاور نے گھریلوناچاقی پر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، میں اور اہلخانہ نے جو موقع پر موجود تھے اسے آگ لگنے سے بچالیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر میاں بیوی کو تھانہ لے گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا۔