• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوکیدار بلال کی موت کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئی، میپکو ترجمان

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو حسن آباد سب ڈویژن کے چوکیدار بلال کی وفات کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئی ،میپکو ترجمان کے مطابق بلال حسن آباد سب ڈویژن میں رات کی چوکیداری کی ڈیوٹی پر مامور تھا ، ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن مصطفیٰ مجاہد نے چوکیدار بلال کو میٹر لگانے کے لئے نہیں بھیجا،سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر حقائق پر مبنی نہیں ہے،چوکیدار بلال کو پہلے بختاور امین ہسپتال لے جایا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بلال زخمی تھا اور بلڈ پریشر بہت کم تھا، زخمی اہلکار کو ہسپتال لانے والے افراد مبینہ طور پراسے نشتر ہسپتال علاج کرانے کے لئے ڈسچارج کروا کر لے گئے،نشتر ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق بلال مردہ حالت میں ہسپتال پہنچا ، میپکو اہلکار بلال کو کرنٹ لگنے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ۔
ملتان سے مزید