ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات کی شنوائی کرتے ہوئے کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے۔