ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف مرکزی گلگشت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، تاجروں نے احتجاجاً چونگی نمبر6پرٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرہ کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، مظاہرہ میں جنرل سیکرٹری چوہدری نوید ظفر،عبدالغنی،شیخ قیصر، زین، اسد اللہ،عمران مٹھو،اورنگ زیب،رانا عثمان، ساجد، خادم حسین،عبدالرشید ودیگر تاجروں کے ساتھ شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اظہار یک جہتی کے طور پر شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر ودیگر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور تاجروں سے مذاکرات کے بعد دھرناختم کر دیا گیا۔