ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ ملک میں عدل وانصاف، معاشی مساوات اور قیام امن کیلئے سیدنا صدیق اکبرؓکے جرات مندانہ اقدامات کو مشعل راہ بنایا جائے، وہ پریس کلب میں ادارہ تبلیغ اہلسنت کے زیراہتمام امیر المومنین، جانشین رسولؐ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکے یوم وصال کے سلسلے میں منعقدہ محفل مناقبہ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ممتاز قانون دان محمد حسین بابر ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، محفل مناقبہ میں حمید نواز عاصم، حامد نواز عصیمی اور محمد ذوالقرنین مہروی سمیت دیگر نے ہدیہ منقبت پیش کیا۔