ملتان ( سٹاف رپورٹر) علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ نئےعیسوی سال کا آغاز نیکیوں سے کیا جائے،زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئےکیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگی کا انداز بدلتے ہوئے نیکیوں کی طرف مائل ہونا چاہیےاور نئے سال میں نیکیوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔