• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنولجیت سنگھ نے ثانیہ ملہوترا سے بار بار معافی کیوں مانگی؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی معروف اداکار کنولجیت سنگھ نے اپنی حالیہ فلم ’مسز‘ میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا کے سسر کا کردار ادا کیا ہے۔

ثانیہ ملہوترا، کنولجیت سنگھ اور نشانت دہیا کی فلم ’مسز‘ جب سے زی 5 پر ریلیز ہوئی ہے تب سے ہی اس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہو رہا ہے۔

اس فلم پر تاحال سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تجربہ کار اداکار کنولجیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اس کردار کے لیے ثانیہ سے بار بار معافی مانگی۔

انہوں نے فلم میں اپنے سخت مزاج سسر کے کردار پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا میرا فلم میں ایسے سسر کا کردار ہے جو بہو کے کھانا پکانے کے طریقے سے خوش نہیں ہے، ہمیشہ خامیاں تلاش کرتا ہے اور اسے جاب کرنے نہیں دیتا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کو انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ میں نے اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ پہلے کی تھی اور جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو مجھے اپنا کردار یاد نہیں تھا، جب مجھے پروڈکشن ٹیم نے ریڈ کارپٹ ایونٹ کے لیے مدعو کیا تو مجھے شوٹنگ یاد آئی، میں نے فلم دیکھی تو مجھے اتنا ناگوار گزرا کہ میں فوراً ثانیہ کے پاس گیا اور اس سے بار بار معذرت کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب ثانیہ ملہوترا نے میری معافی سنی تو وہ حیران رہ گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید