بھارتی آنجہانی گلوکار، شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بازو پر گدوا لیا۔
آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بازو پر ٹیٹو بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کی یاد میں ایک دلکش ٹیٹو بنوایا ہے۔
ٹیٹو میں آنجہانی گلوکار کا مکمل نام ’شبھدیپ سنگھ سدھو‘، ان کی پیدائش اور ان کے قتل کے بعد ان کے چھوٹے بھائی کی تاریخِ پیدائش بھی لکھی دیکھی جا سکتی ہے۔
چرن کور نے ٹیٹو میں نام کے ساتھ ساتھ اپنے دونوں بیٹوں کی تاریخِ پیدائش بھی لکھوائی ہے۔
یاد رہے کہ دشمنی کے سبب بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022ء میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
سدھو موسے والا کی موت کے 22 ماہ بعد ان کے والدین کو دوسرے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی خوشخبری ملی تھی جسے ’چھوٹا سدھو‘ بھی کہا جاتا ہے۔