اسلام آباد( رانا غلام قادر) سی ڈی اے بورڈ نے شکر پڑیاں کے مقام پر عرصہ دراز سے نظر انداز کلچرل کمپلیکس کو بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری 2025کے بورڈ کے پہلے اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سی ڈی اے بورڈ نےشکر پڑیاں کے مقام پر عرصہ دراز سے نظر انداز کلچرل کمپلیکس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلچرل کمپلیکس کو سٹیٹآف دی آرٹ ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔کلچرل کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلچرل ہال بھی بنایا جائے گا۔کلچرل کمپلیکس میں قومی و بین الاقوامی ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج سائٹ کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔