کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم قومی سیاست میں غیر متحرک کیوں ہے، کیا ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوسکتی ہے، کیا ایم کیو ایم بھی نئے انتخابات چاہتی ہے، کیا مدارس رجسٹریشن کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ”ہاتھ“ ہوگیا، کیا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوں گے اور کیا پاکستان کو ایک نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ اتوار کی رات10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی تنخواہ صرف 50 ہزار ہے۔ بجٹ کا بڑا حصہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں چلا جاتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیوریج کا سب سے بڑا پروجیکٹ کراچی میں بنا رہے ہیں۔ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔ ایک موقع پر اُنہوں نے بتایا کہ آنکھیں باتیں کرتی ہیں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭ پاکستان کے نامور قوال آصف علی خان سنتو ”ہنسنا منع ہے“ میں ہمنواؤں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ناظرین کا مقبول ترین شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭ عالمی منظور شدہ دوسری میراتھون پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ میراتھون کی تیاریاں مکمل ہیں، نوجوان، مرد، خواتین، بچے اور بوڑھوں نے رجسٹریشن میں بھر پور حصہ لیا۔ فل اور ہاف میرا تھون کے علاوہ پانچ کلو میٹر کی فن ریس بھی ہوگی، اس کے علاوہ غیر ملکی بھی اس میرا تھون میں اِن ایکشن نظر آئیں گے۔