کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی میں 2 جنوری 2025کو فائرنگ سے ہلاک ہونے والا اطہر خود ڈکیت نکلا ،ڈکیت کے ساتھی نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود بھینس کالونی میں 2 جنوری 2025 کو فائرنگ کے واقعے میں اطہر مہر ہلاک ہوگیا تھا ،پولیس کے کہناہے کہ ہلاک ڈکیت کے ساتھی نے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ظاہر کیا ، کاشف عباسی جب تفتیش شروع کی گئی تو ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے پسٹل برآمد ہوا ہلاک ہونے والے شخص کو جب اسپتال لے کر گئے توایم ایل او ڈاکٹر نے اطہر کی جیب سے میگزین نکال کر دیا۔ جیب سے ملنے والے میگزین سے 6 گولیاں برآمد ہوئی ۔