• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ فسادات کی سازش غیرملکی ایجنڈے کا حصہ، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے، تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کو صورت حال کو پر امن رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے، پارا چنار کے معاملے پر کے پی کے حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی اور ملک بھر کے اہم شہروں کے عوام کو بھی دھرنوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے معاملے کوحل کرنے میں دل چسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث کرم ایجنسی میں کئی افراد کی ہلاکت ہوئی، املاک کو نقصان پہنچا، اس وقت جب ملک کو دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے، تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کو صورت حال کو پر امن رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات انتہائی ضروری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید