حیدراباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد کے قریب جمعرات کو پنجاب سے آنے والی شالیمارایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑیوں سے اتر گئیں،جس کے باعث ڈائون ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب سے آنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کی 2بو گیاں حیدرآباد سے متصل مٹیاری کے تھانہ شاہ پور در پورکی حدود میں پلی جانی کے قریب ٹریک سے اتر گئیں،تاہم مسافر محفوظ رہے،حادثے کے باعث ڈاون ٹریک کو ٹرینیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا۔