کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے سال میں بھی شہری ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر،بھینس کالونی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینسکالونی روڈ نمبر 10کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ اطہر علی نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کو سینے پر ایک گولی مار قتل کیا گیا ۔مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں مقتول اطہر علی کے ماموں شوکت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول اطہر کے ہمراہ میرا بھتیجا بھی موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔دونوں روٹی لینے گئے تھے ۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ان سے موبائل فون چھینے اور میرے بھانجے کو قتل کر دیا۔