کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نےپی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر ایک موٹر کارشو روم کو سیل کردیا، آرٹی او 1 کراچی نے ایک پینٹ شاپ کو بھی پی او ایس سے غیر منسلکی پر سیل کرلیا۔آر ٹی او 1 کے ترجمان طارق اسد کے مطابق آر ٹی او 1 کراچی نے نئے سال میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک موٹر کارشو روم کو سیل کردیا۔ یہ کاورائی پی او ایس رسید نہ جاری کرنے پر خالد بن ولید روڈ پر کی گئی ہے جو کہ آر ٹی او 1 کے زون 3کی انتظامی حدود میں واقع ہے۔ چیف کمشنر آرٹی او 1ڈاکٹر فہیم محمد نے اپنے اسٹاف کی کاروائی کو سرہاتے ہوئے تمام زونل کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ اپنی حدود میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کاروائیوں کو تیز کریں۔ پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کے لیئے کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔.آر ٹی او 1 نے اپنی حدود کے مشہور علائقے میں ایک پینٹ شاپ کو بھی پی او ایس سے غیر منسلکی پر سیل کرلیا۔ یہ کاروائی ٹیئر 1رٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں پی او ایس انوائسنگ سسٹم کے ذریعےلانے کیلئے کی گئی ہے۔