کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ ڈیموکریسی کے باوجود ہم نے مذاکرات کا موقع دیا،اگر وفاقی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی پر ہی یلغار کرے گی تو اس طرح معاملات نہیں سلجھ سکیں گے، 17سیٹوں والے حکومت میں ہیں 180سیٹوں والے حکومت سے باہر ہیں، عوام کے مینڈیٹ والا جیل میں ہے اس سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہورہی ہے، کرم ایجنسی کے معاملات 70سالہ پرانے لسانی اور فرقہ وارنہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مذاکرات سے ہی ملکی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ دونوں فریقوں کو احساس ہے کہ موجودہ حالات میں ملک اور جمہوریت نہیں چل سکتی۔ اب یہ طے کرنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی یا ہائبرڈ نظام چلے گا۔