• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2عمرے کے ٹکٹوں کیلئےقتل کرنیوالا شوٹرگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سبز ہ پولیس نے دو عمرے کے ٹکٹو ں کیلئے قتل کرنیوالے شوٹر کو گرفتار کرلیا، یکم جنوری کوعثمان نےریاض کو اس وقت قتل کردیاتھا ،جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خریداری کررہاتھا، ریاض کو اس کے ہم زلف امتیاز نے کرائے کے قاتل سے قتل کروایا، یہ واردات مکان کے تنازع پر ہوئی۔مقتول اپنی اہلیہ کے ساتھ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھاجہاں کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوعہ تک آیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔
لاہور سے مزید