لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، محفوظ ٹریفک روانی کیلئے روڈ مارکنگ، زیبرا کراسنگ و سائنیج کیلئے ٹریفک و ٹیپا پلاننگ کا جائزہ لیا ، اجلاس میں سی ٹی او نے کہا ہے کہ لاہور میں پچھلے 10 دنوں میں ٹریفک روانی میں رکاوٹ تجاوزات پر 13سو ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں ۔ کمشنر نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ، رنگ روڈ تا واہگہ سڑک کے ساتھ سٹارم واٹر ڈرین و سیوریج کیلئے تکنیکی کام واسا کرے گا۔