لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے شروع کئے گئے صحت عامہ کے منصوبے، ورٹیکل پروگرامز اور منسٹر شکایت سیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،پنجاب ہیلتھ روڈ میپ ٹیم کے سربراہ عبداللہ ہارون نے بریفنگ دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں قائم منسٹر شکایت سیل میں موصولہ شکایات کے ازالہ کے عمل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔شکایات کے ازالہ سے متعلق تمام ایم ایس صاحبان کی ٹریننگ آج مکمل ہوگئی ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام شکایات کے ازالہ کی تصدیق کے لئے کال سنٹر خود شہریوں سے رابطہ کرے گا۔