• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواریوں کی ہڑتال جاری رہی ،شہریوں کیلئے شدیدمشکلات

لاہور(خبرنگار) پٹواریوں نے ہڑتال جاری رکھی ، عدالت عالیہ اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پٹوار خانوں میںپرائیوٹ منشی رکھنے سرکاری ریکارڈ کسی بھی غیر سرکاری شخص یا نجی ملازم کو دینےکی پابندی عائد کررکھی ہے ،جس کے خلاف پٹواری ہڑتال پرہیں ۔شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹھوکرنیاز بیگ کے پٹوار خانے میںپرائیوٹ منشیوں کے کام کرنے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔ جس پر شہر کے بیشتر پٹوار خانہ غیر اعلانیہ طور پر بند ہیں ۔ ،شہریوں کو انتقالات، وراثتی انتقال، فرد کے حصول و نشاندہی کے حصول کے لیے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور سے مزید