• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب فیز ٹو کیلئے 250ایکٹر اراضی مختص

لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے لئے 250 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی جو لاہور ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب واقع ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے تمام ممبران جنھیں الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے گئے ہیں وہ اپنے الاٹمنٹ لیٹرز لاہور پریس کلب میں 25 جنوری تک جمع کرائیں گے جس کے لئے بنک ڈرافٹ کی ضرورت نہیں جبکہ نان ممبران ڈی جی پی آر اپنے الاٹمنٹ لیٹرز جمع کرائیں گے۔ پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے بعد ساٹھ ساٹھ ہزار کی دو اقساط جمع کرانا ہوں گی۔ فیز ٹو کی 250ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے حکومت پنجاب روڈا کو قیمت ادا کرے گی جبکہ ممبران صرف ڈویلپمنٹ چارجز ادا کریں گے۔ یہ فیصلے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سربراہی میں پنجاب جرنلسٹس ہاو سنگ فاؤنڈیشن کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں سی ای اوز روڈا عمران امین، پی جے ایچ ایف کے ڈی ایم ڈی اویس نواز، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور بورڈز کے دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ صحافی کالونی ہربنس پورہ کے انتقال کی بحالی کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے بات کی جائے اور اس کی بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جائے ۔
لاہور سے مزید