• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو متفقہ آئین ملا‘ علی حسن زہری

کوئٹہ(پ ر)صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان براِئےبلوچستان وصوبائی وزیر زراعت کوآپریٹیو میر علی حسن زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنایا ان کی قیادت میں پاکستان کو پہلی مرتبہ متفقہ آئین ملا اور عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو مدبراور دور اندیش سیاسی رہنما تھے۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان کے عوام کے لئے روزگار، تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرنے میں گہری دلچسپی لی ان کی بصیرت اور عوام دوستی کی بدولت بلوچستان کے عوام میں خود اعتمادی اور ترقی کی امنگ پیدا ہوئی ،آج ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کی عوام دوست پالیسیوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔قوم قائد عوام کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ان کی خدمات مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے تمام سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملک کو متفقہ آئین دیاجس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
کوئٹہ سے مزید