• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برازیل کی ایک عدالت میں اسرائیل فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج ہونے پر اسرائیلی فوجی رات کے اندھیرے میں برازیل سے فرار ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے برازیل میں چھٹیوں پر آئے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف یہ شکایت درج کرائی گئی ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی غزہ میں عام شہریوں کے گھر گرانے میں شامل تھا، اِس پر اسرائیلی فوجی کو عدالت نے تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں سفارتی معاملات میں کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک سابقہ فوجی کی برازیل سے فرار میں مدد کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جاری کارروائیوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس معاملے میں اسرائیل کے اندر سے بھی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی کا اس انداز میں فرار ہونا موجودہ غیر ذمے دار حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، جس حکومت کو حکومت ہی کرنا نہیں آتی، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو فلسطینی اسرائیلی حکومت سے بہتر کام کر رہے ہیں۔

ہند رجب فاؤنڈیشن کس کے نام پر قائم ہوئی؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہند رجب فاؤنڈیشن بیلجیئم میں قائم ایک تنظیم ہے جو ایک فلسطینی بچی کے نام پر قائم کی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہند رجب نام کی ایک بچی تھی جسے 2018ء میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے قتل کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید