• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں سالانہ ایک لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہونے لگے

نیویارک (نیوزڈیسک) موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دو ہفتے رہنے کو ہیں اس مرحلے پر امریکی سرجن جنرل ویوک مورتھی کی شراب کے بارے سنسنی رپورٹ میںکہا گیاہے کہ شراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے امریکہ میں سالانہ ایک لاکھ افراد کینسر کی سات اقسام میں مبتلا ہونے لگے۔ا آمریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود شراب نہیں پیتے لیکن ان کے ایک بھائی کی ہلاکت شراب نوشی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ٹرمپ ایک عرصے سے شراب نوشی کے خطرات پر بات کرتے رہے ہیں۔ منتخب صدر جو 21جنوری 2025کو با ضابطہ امریکی صدارت سنبھالنے والے ہیں نے محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے لیے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا ہے جو ماضی میں ہیروئن اور شراب کے خلاف کام کرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں ۔ تاہم شراب کی پیکنگ پر درج انتباہ میں تبدیلی کا فیصلہ امریکی کانگریس کو ہی کرنا ہوتا ہے۔
یورپ سے سے مزید