• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو شاندار رہنما تھے، سعید مغل ایم بی ای

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم ولادت پر ایک بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کسی فرد واحد کا نام نہیں تھا بلکہ ایک تاریخ کا نام تھا، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم امہ کے شاندار رہنما تھے جنہوں نے مسلم ملکوں کی کانفرنس منعقد کی،پاکستان کو1973کا آئین دیا، سعید مغل نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کی آزادی کی جنگ ہزار سال لڑنے کا عہد کیاآج اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان مضبوط ملک ہوتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے غریبوں کو زبان دی اور اپنے حق کیلئے ڈٹ جانا سکھایا۔
یورپ سے سے مزید