برلن (نیوز ڈیسک) یورپ کے اکثر ممالک شدید برفباری اور بارشوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمنی کے اکثر علاقوں میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ گزشتہ روز شدید برفباری کے باعث جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ائرپورٹ پر 1990میں سے کوئی 120پروازیں منسوخ کر دینا پڑیں اسی طرح میونخ میں 750میں سے 35پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ ترجمان کے مطابق ائر پورٹ پر اترنے اور پروازوں کیلئے رن ویز کو پڑنے والی برف سے صفائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔