• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی مصدق کا انتقال

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) بریڈفورڈ برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی مصدق حسین جو کہ پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے تھے ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں نے حاجی مصدق حسین کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گلاسگو کے بیلی کونسلر حنیف راجہ نے ان کی دعائے مغفرت کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی مصدق کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی رفاحی اداروں کی بھرپور مدد کرتے تھے جن میں جنرل رحیم مرحوم کی قائم کردہ کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی شامل تھی۔ انہوں نے کئی اسکول اور فلاحی ادارے قائم کئے۔ بیلی کونسلر حنیف راجہ ایم بی ای نے کہا کہ حاجی مصدق نے برطانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھرپور کام کیا اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ دعائیہ تقریب سے چوہدری ندیم عظمت، عامر بٹ، رانا انس اور رانا راشد نے بھی خطاب کیا اور مرحوم حاجی مصدق کا کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
یورپ سے سے مزید