ویانا (نمائندہ جنگ) اہل تشیع ویانا کے رہنما سید غالب حسین سید نے کہا کہ 3مہینے کے بعد بھی کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہو سکے۔ انہوں نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدہ ہوا ہر طرف اطمینان ہوا لیکن گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے قافلے پر راستے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈپٹی کمشنر اور ان کے 4اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کو بلاتفریق گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ شرپسند تنظیموں کو کچلنا ہو گا، پھر ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ سید غالب حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قومی حکومت مل کر علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کام کریں اور دہشت گردوں کے خلاف موثر اقداما ت کئے جائیں۔