تہران ( نیوز ڈیسک) تہران کی بلدیاتی کونسل کے ترجمان علی رضا نے دار الحکومت کے زون 6میں واقع سڑک بیسٹن اسٹریٹ کا نام بدل کر یحییٰ سنوار اسٹریٹ رکھنے کی کارروائی روک دینے کا اعلان کردیا۔ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار 17اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے تھے۔ بلدیاتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں کو کسی سے موسوم کرنے کا فیصلہ زیادہ باریک بینی سے غور و خوض کا متقاضی ہوتا ہے، لہٰذا فی الحال بیسٹن اسٹریٹ کا نام تبدیل کر کے یحییٰ السنوار اسٹریٹ نہیں رکھا جا رہا ہے کونسل کے ترجمان علی رضا نے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا جواز پیش کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ گلی تاریخی حیثیت کے حامل کوہِ بیستون کے نام سے موسوم ہے۔