وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ہود تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی کے رہنماؤں محمد یونس، وقار یونس، محمد اعظم، محمد حنیف دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور حلقہ سہنسہ سے تعلق رکھنے والے وزیر مال و کسٹوڈین سے مطالبہ کیا ہے کہ ہود تحصیل سہنسہ کی گنجان آبادی کو راولپنڈی روڈ کے ساتھ ملانے کے لئے روڈ کی تعمیر کی فوری منظوری دی جائے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ وزیر مال نےہود کی مقامی آبادی کو روڈ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فوری فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ مگر ایک سال سی زائد عرصہ ہو چکا ہے ہود تحصیل سہنسہ کی آبادی کو تاحال کوئی روڈ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ان کمیونٹی رہنماؤں کے کچھ عرصہ قبل چار افراد کو مقامی افراد کے ساتھ زمین کے تنازع پر قتل کر دیا گیا تھا۔ حکومت نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو شہر کے ساتھ ملانے کے لئے روڈ کی تعمیر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کہا کہ روڈ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے آبادی دہیہ کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے رہائشیوں کو طبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں نہ ہی کوئی ٹریفک کے آنے جانے کی سہولیات میسر ہیں۔ ان کمیونٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں روڈ کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا جائے۔