برسلز(حافظ اُنیب راشد ) کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے بعد یورپین دارالحکومت برسلز سمیت پیر کے روز سے یورپین اداروں میں دوبارہ کام شروع ہوگیا۔ اسی دوران یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین سخت نمونیا کا شکار ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے پرتگال اور پولینڈ میں پہلے سے طے شدہ پروگراموں سمیت دو ہفتوں کے لئے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت جرمنی کے شہر ہینوور میں قیام پذیر ہیں اور اپنی تمام ٹیموں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔