کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ محب وطن سیاست دان بھی دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،کینیڈا جیسی مضبوط مملکت کا معاشی طور پر تباہی کی جانب جانا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،جسٹن ٹروڈو کاکینیڈا کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا اور پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا اعلان دنیا کو حیران کررہا ہے، وہ ملک جس کے ویزے کے لئے لوگ بے چین ہوتے تھے اس ملک کی معاشی صورت حال کا تباہ ہونا یہ ثابت کررہا ہےکہ سیاسی عدم استحکام کسی بھی ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، کینیڈٖا کی اس صورت حال کا ذمے دار بھارت بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی معاشی بہتری کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،مگر پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو اس بات کا کوئی احساس نہیں ہے۔