کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کے ارسا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم ، دریائے سندھ پر 6نئے کینال بنانے ، سندھ میں ڈاکو راج ، بیروزگاری ، منہگائی اور لاقانونیت کے خلاف بیداری مہم کو مزید تیز کرنے کیلیے دریائے سندھ بچائو تحریک کے تحت 11اور 12جنوری کو عوامی بیداری مارچ حیدرآباد سے شروع کیا جائے گا ۔انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کے عوامی مہم کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے ارسا ایکٹ ترامیم دریائے سندھ پر نئےکینال بنانے اور سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف دریائے سندھ بچایو تحریک کی جانب سے جی ڈی اے کی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں 11جنوری صبح 12 بجے بائے پاس حیدرآباد سے ٹنڈوجام ۔ ٹنڈوالہیار اور میرپور خاص شعوری مارچ پنہچے گا ۔ جہاں عوامی اجتماعت سے جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچایو تحریک کے رہنما خطاب کریں گے ۔ جبکہ 12جنوری سے میرپوخاص سے عمرکوٹ تک شعوری مارچ ہو گا ۔ عمر کوٹ میں ایک بڑے اجتماع کو جی ڈی اے میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کے زرداری لیگ کے سندھ دشمن منصوبو کو باشعور عوام کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کی کرپٹ حکومت نے صوبے کے عوام کو اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہیں ۔ لیکن ہم عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ شعوری مارچ میں زیادہ سے زیادہ بھرپور شرکت کریں۔