کراچی (اسد ابن حسن) 2024کے یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ہیومن ٹریفکرز سے مبینہ روابط اور سہولت کاری کے الزام میں فیصل آباد ایف آئی اے کے 9ملازمین جن کو گزشتہ ہفتے عدالت نے بری کر دیا تھا ان کو رہائی کے بعد دوسرے درج مقدمہ نمبر 1/2025 میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبل گرفتار کیا گیا تھا ان کو ریمانڈ کے لیے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ان کو ریمانڈ دینے کے بجائے جج نے بری کر دیا۔ پہلے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 699/24 درج کیا گیا تھا۔ نامزد ملزمان میں انسپیکٹر زبیر اشرف، سب انسپیکٹر شاہد منیر، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ارسلان سلیم، ہیڈ کانسٹبل رضوان، کانسٹیبلز ہارون آصف نواز، شاہد ریحان، عمران اور راؤ مزمل شامل تھے۔