• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو اوور بلنگ کی انکوائری مکمل، چیف ایگزیکٹو سمیت 2 افسران ذمہ دار قرار

لاہور(آئی این پی) لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ کے معاملے پر نیب انکوائری مکمل کرلی گئی۔ چیف ایگزیکٹو سمیت 2 افسران ذمہ دار قرار دیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیکر اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید