• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پاکستان میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم لانچ ہوگا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘‘ Faceless Customs Assessment System کو لانچ کرینگے۔ یہ تقریب سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر منعقد ہوگی، پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کرینگے۔ اس تقریب میں ایوان ہائے صنعت وتجارت کے کل پاکستان وفاق کے عہدیدار کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی عہدیداراور ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء قیصر احمد شیخ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز کراچی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ملک بھر سے سے مزید