کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میر پور خاص کے صدر ایم این اے نوابزادہ میر حاجی منور علی خان تالپر نے نوابزادہ میر حاجی اللہ داد خان تالپر کے ہمراہ خصوصی دورہ کیا ۔ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر میر ثمر رضا تالپر نے استقبال کیا ۔ میر ثمر رضا ٹالپر نے معزز مہمانان گرامی کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔ تعلیمی بورڈ کے خصوصی دورے میں نوابزادہ میر حاجی منور علی خان تالپر کے ہمراہ میر وقار تالپر میر محبوب تالپر ، میر عبید اللہ خان تالپر ، جام عبدالعلیم انڑ ، ضلعی ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری امیر جان مری موجود تھے۔