• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن بہتر نہ ہوسکا، 10 پروازیں منسوخ، ایک متبادل منتقل، 90 پروازوں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں بہتری نہ آسکی۔ پیر کو لاہور اسلام اباد کی 10 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ایک کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا جبکہ 90پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور اور اسلام اباد کی 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دبئی لاہور کی پروازیں ایف زیڈ 359، 360 ریاض لاہور کی دو پروازیں ایس وی 736، 737، اسلام اباد گلگت کی پروازیں پی کے 601، 602 اسلام اباد دبئی کی پروازیں ایف زیڈ 353، 354 کراچی لاہور کی پرواز پی اے 402 اور لاہور شارجہ کی پرواز پی کے 209 منسوخ کر دی گئیں۔ مدینہ لاہور کی پرواز پی کے 748 کراچی اتاری گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی آمد روانگی کی مجموعی طور پر 26پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں اسلام آباد اور لاہور کی پروازیں 20 شامل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ سے 32، اسلام اباد ایئرپورٹ سے 17 فیصل اباد سیالکوٹ پشاور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید