• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کی شکایات ازالہ کمیٹی کا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ کی صدارت میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء پر طلباء کے تحفظات دور کرنے کیلئے قائم گیارہ رکنی شکایات ازالہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی زرینہ راشد بھی شریک تھیں۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ نتائج سے متعلق طلباء کی شکایات کا بغور جائزہ لے کر ان کا ازالہ کرنے کے حوالے سے سفارشات جلد از جلد جمع کروائیں۔

ملک بھر سے سے مزید