اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انسداد دہشتگردی ونگ ہمایوں سندھو کیخلاف ماتحت خاتون افسر کی شکایت پر وفاقی محتسب نے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے، ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ کا اضافی چارج ڈائریکٹر انٹرپول سکندر حیات کو دے دیا گیا ہے ڈی جی احمد اسحاق جہانگیر نے ہمایوں سندھو کوڈائریکٹر انسداد دہشت گردی کے عہدے سے ہٹا دیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ہمایوں سندھو پر ہراسانی، مار پیٹ، دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں وہ انسداد دہشت گردی ونگ ایف آئی اے میں فائنینشل امور کو دیکھتی ہیں۔