• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں اسمبلی فارغ کردیں‘ محمود اچکزئی

چمن (ایجنسیاں)تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے ۔ بلوچستان میںقیام امن کے لئے چمن میں پشتونخوا میپ کے زیراہتمام قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی کا کہناتھاکہ پاکستان میں آئین کی حیثیت ہی ختم کر دی گئی ہے۔محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے کہ آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرنا ہو گا‘جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا‘پاکستان اور افغانستان دونوں بات چیت سے مسائل حل کریں۔پشتون بلوچ سندھی کو اس بات پر مجبور نہ کیا جائے کہ وہ یہ کہیں کہ ہم پاکستان میں نہیں رہنا چاہتے‘اس وقت پشتونوں کی جو حالت ہے وہ ناقابل بیان ہے، ہمیں مزید تنگ کیا گیا تو ہم لڑ بھی سکتے ہیں لیکن ہم لڑنا نہیں چاہتے، بلوچوں کو بھی جرگوں کے ذریعے اپنے حقوق اور مطالبات منوانے کے لیے آمادہ کرینگے‘ہم نے جرگوں کا سلسلہ اس لیے شروع کیا ہے کہ اپنے عوام کو ایک دوسرے کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہ کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید