• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور ایلون مسک کے تعلقات میں کھچاؤ آنے لگا، امریکی صحافی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سوشل میڈیا ایپ ایکس کے ایلون مسک کے تعلقات میں کھچاؤ آنے لگا۔

امریکی اخبار کی صحافی کے مطابق کئی ماہ تک قریبی ساتھی رہنے والے ایلون مسک سے ٹرمپ کو شکایتیں ہو رہی ہیں جن کا اظہار ٹرمپ بند دروازوں کے پیچھے کر رہے ہیں۔

صحافی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک ٹرمپ کی انتخابی مہم کے بڑے ڈونر رہے ہیں اور اب ٹرمپ کو پریشان کرنے میں بھی آگے ہیں۔

امریکی صحافی نے کہا ہے کہ ٹرمپ مسک تعلقات پریشان کُن نوعیت کے ہوگئے ہیں اور اس میں مزید بگاڑ آسکتا ہے۔

مسک اور ٹرمپ کے گہرے روابط پر لوگ ایلون مسک کو صدر مسک بھی کہنے لگے تھے اور اب ٹرمپ کو یہ مذاق بھی برا لگتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید